نئی دہلی،10مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جمعہ کو آئی سی سی کی جاری تازہ ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی تیسرے مقام پر آ گئے ہیں۔کوہلی کے 852پوائنٹس ہیں۔کوہلی کو ایک جگہ کا نقصان ہوا ہے۔وہیں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ایک پائیدان کے فائدے سے 13ویں نمبر پر ہیں۔درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز 875پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر قابض ہیں۔وہیں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے دھماکہ خیز بلے باز ڈیوڈ وارنر ہیں۔وارنر کے 871پوائنٹس ہیں۔روہت شرما تین مقام کے نقصان سے 12ویں جبکہ شکھر دھون کو ایک جگہ کا نقصان ہوا ہے اور وہ 15ویں نمبر پر ہیں۔ہندوستانی گیند بازوں میں کسی کو بھی ٹاپ 10میں جگہ نہیں ملی ہے۔اکشر پٹیل 11ویں مقام کے ساتھ ٹاپ ہندوستانی بالر ہیں اور انہیں تین جگہ کا نقصان ہوا ہے۔اکشر کے 615پوائنٹس ہیں۔امت مشرا کو ایک جگہ کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 609پوائنٹس کے ساتھ 13ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیم رینکنگ میں ہندوستان 112پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔جنوبی افریقہ 119پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام پربرقرار ہے۔آسٹریلیا 118پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ 113پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔